(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہناہے کہ جس طرح مشکل وقت میں پہلے بھی قوم نے نواز شریف کو آواز دی ہے آج بھی قوم نواز شریف کو آواز دے رہی ہے،ہمارا قائد 21 اکتوبر کو پاکستان واپس مینار پاکستان آ رہا ہے،پاکستان کی ترقی جہاں بھی ہو وہ گوادر ہو یا گلگت ہو وہاں شیر کا نشان ہے۔
گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاہے کہ میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے جب بھی مشکل وقت آیا ہے نواز شریف کو بلایا گیا ہے،پاکستان میں بد ترین دہشتگردی تھی،پورے ملک میں خودکش بمباری ہو رہی ہے،پاکستانیوں کا خون اس مٹی میں بہہ رہا ہے،تو پھر قوم نے نواز شریف کو پکارا ہے کہ ملک میں دہشتگردی بڑی ہو رہی ہے ٹھیک کرو۔
ان کاکہناتھا کہ ہم نے ایک دن میں 2018 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ دیکھی ہے،دکانیں بند کاروبار بند فیکٹریاں بند پھر قوم نے کس کو بلایا نواز شریف کو،کراچی شہر میں لگتا تھا کہ کوئی وبا آئی ہے 20 20 بندے قتل ہو رہے روزانہ،کراچی پریشان، کاروبار پریشان پھر کس کو بلایا نواز شریف کو۔
لیگی رہنما نے کہاکہ خبر آئی کہ ہندوستان نے ایٹمی دھماکا کر دیا ہے،پاکستان کے اوپر سایہ آ گیا کہ ہندوستان نے ایٹمی دھماکا کر دیا ہے پھر کس کو بلایا نواز شریف کو،قوم نے بلایا اس نے خراب کام اور ٹوٹی چیز نئی بنا دی،آج بھی پورا ملک پریشان ہے،پریشانی کی کیا وجہ ہے،کہ نواز شریف کو 2017 میں نکال دیا تھا،پہلے وزارت عظمیٰ سے نکالا پھر ن لیگ کے صدر ات سے ہٹایا یہ عدالت کہہ رہی ہے،جس دن کا نواز شریف اترا ہے ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے ہے،نیچا کا نیچے جا رہا ہے،اگر آج بھی یہاں روشنی ہے تو نواز شریف کا دور نظر آ رہا ہے ،جو نواز شریف کے بعد آیا ہے ایک ظالم اس نے تو کوئی کام نہیں کیا۔
خرم دستگیر نے کہاکہ کوئی نئی سستی بجلی ہی پیدا کر جاتا،سوائے تباہی کے قوم کو کچھ نہیں دیا،مجھے یقین ہے میرے رب کو میرے ملک کی ترقی منظور ہے،میرا یقین ہے میرے رب کو میرے اور آپکے بچوں کو رزق منظور ہے،ساری سازش کے باوجود نواز شریف کو قائم رکھا ہے،آج جب قوم مشکل اور مایوسی میں ہے،کہ میرے اور میرے بچوں کا کیا بنے گا،جس طرح مشکل وقت میں پہلے بھی قوم نے نواز شریف کو آواز دی ہے آج بھی قوم نواز شریف کو آواز دے رہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ نہ ترقی ہو رہی ہے،مشکل پڑ گئی ہے کہ عجیب نہوست آئی ہے،اس سال اللہ کا کرم ہوا کیوں کی کچھ حصہ شیر کا آیا حکومت میں کہ گندم اچھی ہو گئی،ورنہ 4سال عمران خان کی حکومت کے دور میں نہوست رہی ہے،اس ملک میں،جب پچھلی ن لیگ کی حکومت تھی پنجاب میں اتنی گندم تھی کہ سمجھ نہیں آ رہی تھی کدھر رکھیں،کوئی ملک سے باہر بھیجو،کوئی سٹور کرنے کے طریقے ڈھونڈو کچھ ،کوئی ذخیرہ کریں،4 سال اس طرح نہوست آئی کہ پاکستان کی مٹی نے فصل پیدا کرنا بند کر دی،نواز شریف اگر یہ حکومت میں آئے گا تو برکت آئی تھی ورنہ نہیں آئے گئی۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ہمارا قائد 21 اکتوبر کو پاکستان واپس مینار پاکستان آ رہا ہے،مینار پاکستان میں اس نے میرے اور آپ سے بات کرنی ہے،یہ بتانا ہے کہ آپکے بچوں کا مستقبل کیا ہے،پاکستان نے آگے کس طرح جانا ہے یہ بھی بتاناہے،پاکستان کی ترقی جہاں بھی ہو وہ گوادر ہو یا گلگت ہو وہاں شیر کا نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی