(24نیوز)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عدالت میں بدتمیزی کرنے والے وکیل کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
پولیس نے مصطفین کاظمی کو پہلے گلے لگا کر مصافحہ کیا اور پھر گرفتار کیا۔مصطفین کاظمی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران وکیل مصطفین کاظمی نے کمرہ عدالت میں پہنچ کر لارجر بینچ کو دھمکی دی اور کہا کہ باہر 500 وکیل کھڑے ہیں دیکھتا ہوں پی ٹی آئی کے خلاف یہ بینچ کیسے فیصلہ دیتا ہے؟جس کے بعد عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس اور وکیل مصطفین کاظمی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔