پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان کس کو ہونا چاہیے؟ یونس خان نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابر اعظم کے قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کے لیے محمد رضوان اور فخر زمان کو مضبوط امیدوار قرار دے دیا۔
آسٹریلیا میں کرکٹ فیسٹیول میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ بڑے ناموں کو کپتان بنایا جاتا ہے، لیکن ان کی نظر میں محمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سونپنی چاہیے۔
یونس خان نے امید ظاہر کی کہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی وائٹ بال ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا؟بڑے نام سامنے آ گئے
یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت سے دستبرداری کے بعد محمد رضوان کو اگلا کپتان بنائے جانے کے امکانات پر خبریں گردش کر رہی ہیں۔