وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ہر صورت اسلام آباد جانے کا اعلان

Oct 04, 2024 | 00:36:AM

(24 نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہر صورت اسلام آباد جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تب بھی جاؤں گا، مجھ سے کسی کو بھی رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مجھ سے ابھی تک کسی نے احتجاج ملتوی کرنے کےلیے رابطہ نہیں کیا، بانی چیئرمین ہماری ریڈ لائن ہے، وہ جو حکم دیں گے اس پرعمل کروں گا،ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کروں گا، ہمارا پرامن احتجاج ہے، تشدد کیا گیا تو ذمہ دار تشدد کرنے والے ہوں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پرامن ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے۔

 خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کل کوئی اسلام آباد آئے گا تو پھر ہم سے شکوہ نا کرے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھاوا بولے گا تو اسے کوئی نرمی یا رعایت نہیں دی جائے گی، پولیس نے پوری تیاری کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں