افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کی شادی ہوگئی

Oct 04, 2024 | 08:49:AM
 افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کی شادی ہوگئی
کیپشن: فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان کرکٹ ٹیم کے مشہور  لیگ سپنر  راشد خان نے شادی کرلی۔راشد خان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں اور انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ راشد خان کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی۔افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔