تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث چند پروازیں منسوخ

Oct 04, 2024 | 09:24:AM

(آئمہ خان) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث چند پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ، منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے ملتان ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 807 شامل ہیں ۔

دیگر منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310منسوخ کی گئی ۔

کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،302،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 536،کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں ۔

مزیدخبریں