پاکستانی میوزِک بینڈ "جل"کا14 سال بعد ڈھاکامیں کنسرٹ،فوج بلاناپڑگئی  

رش اورناقص انتظامات کی وجہ سے بدنظمی پھیل گئی،بینڈ کواپنی پرفارمنس روکنا پڑی

Oct 04, 2024 | 09:41:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزِک بینڈ "جل"کے 14 سال بعد بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کنسرٹ کے دوران بدنظمی پھیلنے کے باعث فوج بلاناپڑگئی۔

رپورٹ کے مطابق "جل" بینڈ نے ڈھاکا ایرینا میں منعقد ہونے والے ایونٹ "لیجنڈزآف دی ڈیکیڈ" میں پرفارم کرنا تھا لیکن شدید بارش کی وجہ سے آخری لمحات میں ایونٹ کے مقام کو تبدیل کردیاگیا،اس کے بعد  ڈھاکا کے معروف شاپنگ مال جمنا فیوچر پارک میں کنسرٹ کاانعقادکیا گیا۔

کنسرٹ کے دوران مداحوں کا جوش و خروش اتنا زیادہ تھا کہ انہیں قابو کرنے کے لیے فوج بلانا پڑی،بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صورتِحال بے قابو ہونے کی وجہ ناقص انتظامات تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ مال میں نارتھ کورٹ پر ایک عارضی چھت کو ہٹادیا گیا تھا جس کی وجہ سے بدنظمی پھیلی،ہر طرف شائقین ہی شائقین تھے،صورتِ حال بے قابو ہونے پر"جل"بینڈ کواپنی پرفارمنس درمیان میں ہی روکنا پڑ گئی۔

 

مزیدخبریں