شازیہ منظورکی ورلڈ ٹورپر کینیڈا کے بعد امریکہ میں شاندارپرفارمنس

ڈرامہ سیریل

Oct 04, 2024 | 10:08:AM

 (زین مدنی )معروف گلوکارہ شازیہ منظور ورلڈ ٹور پر کینیڈا میں شاندار پرفارمنس کے بعد امریکہ میں منعقدہ میوزیکل شوز میں حصہ لے رہی ہیں،ان کا ڈرامہ سیریل "بے بی باجی ٹو"میں گایا گیا اوایس ٹی اورنیا ویڈیو سونگ”زمانہ “ بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیاہے،دونوں گانوں کو سننے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ شازیہ منظوران دنوں ورلڈ ٹورپرمنعقدہ میوزک  شوز میں حصہ لے رہی ہیں، کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارمنس کے بعد اب وہ امریکی شہر ڈیلاس،واشگٹن اور ہوسٹن سمیت دیگر شہروں میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ میوزک کنسرٹس میں حصہ لے رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل "بے بی باجی ٹو"میں گایا گیا ان کا اوایس ٹی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کرچکا ہے، چند روز قبل انہوں  نے نوویس ریکارڈ کے پلیٹ فارم سے اپنا نیا گانا” زمانہ “ بھی ریلیز کیا جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے ،گانادیکھنے اورسننے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

 ذرائع کے مطابق گلوکارہ شازیہ منظوراپنے کامیاب دورے کے دوران ایک انٹرنیشنل بھارتی پنجابی فلم کے میوزک پر بھی کام کر رہی ہیں جس کی تفصیلات جلد منظر عام آجائیں گی ۔

مزیدخبریں