(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی نےشوبز انڈسٹری کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شوبز میں پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ہدایت کار و اداکار جواد بشیر کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے کیریئر، نجی زندگی اور اہلِخانہ کے بارے میں بات کی۔
دوران پوڈکاسٹ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حرامانی کہا کہ شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے،پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے،یہی ہمارا کام ہے، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں، جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں ہو گی۔
میزیان نے سوال کیا کہ اس جھوٹی دنیا میں آپ کا دم نہیں گھٹتا؟جواب میں حرا مانی نے کہا کہ میں کیمرے سے پیار کرتی ہوں اور اسی کے لیے صبح اُٹھ کر کام پر جاتی ہوں، کیمرے کو بھی مجھ سے پیار ہے اسی لیے مجھے کامیابی ملی۔
حرامانی نے کہا کبھی کبھی "مولا جٹ" جیسی فلم دیکھ کر رشک ہوتا ہے کہ شاید میں بھی ایسا کردار کر سکتی لیکن پھر جب اپنے گھر میں اپنے بچوں کو دیکھتی ہوں تو سب کچھ بھول جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ بس یہی زندگی ہے،میں سوچتی ہوں کہ میرے بچوں کے لیے صرف میں ہی ان کی ماں ہوں اور میری جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا، یہی مجھے حسد کرنے سے روکتا ہے اور میں زندگی میں جو مل گیا اس سے خوش رہتی ہوں۔
حرامانی دوران انٹرویوزندگی کو سب سے بڑا استاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی سب کچھ سکھا دیتی ہے اور میں نے بھی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے،زندگی نے مجھے وہ کچھ دیا ہے جوچاہتی تھی،ماضی کے مقابلے میں متحمل مزاج ہو گئی،اب اپنے بجائے دوسروں کے لیے سوچتی ہوں۔