سٹاک ایکسچینج نےپہلی بار83 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا، ڈالر سستا

Oct 04, 2024 | 11:17:AM

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے پہلے سیشن کا اختتام ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
معاشی اعداوشمار بہتر آنے پر سرمایہ کار سرگرم،100 انڈیکس 83 ہزار 263 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر شرح سود میں مزید کمی کی توقعات ہیں،مارکیٹ کی شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کی توقعات بڑھ گئیں۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا  گیاجہاں دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نے دوران ٹریڈنگ 282 پوائنٹس بڑھ کر83003 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا۔

گزشتہ روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 82 ہزار 721پوائنٹس پر بند ہوا تھا،گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 277 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

مزیدخبریں