صدارتی ایوارڈزسے متعلق بیان پرفضیلہ قاضی کی وضاحت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔
فضیلہ قاضی نے اپنے شوہرقیصرخان نظامانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مختلف امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ صدارتی ایوارڈزپر بھی بات کی تھی،تاہم اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی ہے۔
فضیلہ قاضی کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے لیکن میرے بیان کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر گمراہ کُن انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،میں نے درحقیقت جو کہا وہ یہ ہے کہ مختلف چینلز کی جانب سے سفارش یا نامزدگیاں کابینہ کو بھیجی جاتی ہیں، کابینہ ڈویژن کے افراد ان فن کاروں پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو حقیقت میں صدارتی ایوارڈز کے مستحق ہیں۔
خیال رہے کہ مذکورہ انٹرویو کے مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ صدارتی ایوارڈز تعلقات کی بنیاد پر ملتے ہیں۔