وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کےپہلے آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کر دی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ کا حکم دے دیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کےپہلے آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آٹزم سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کر دی جائے گی جس کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ کا حکم دے دیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹزم کےماہرین کی مشاورت سے پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے آٹزم سکول کے ماڈل کا معائنہ بھی کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آٹزم کے شکار بچے ہمدردی اور محبت کے مستحق ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو آٹزم سکول پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا،جونیئر سیکشن کیلئے 11 کلاس رومز بنائے جائیں گے،سینئر سیکشن کیلئے10کلاس روم بناۓ جائیں گے،گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن،تھراپی روم، پیڈز روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم بنائے جائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا،فرسٹ فلور پر 3 کلاس روم،ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم ،لائبریری، ریسورس روم اور میٹیریل ڈیولپمنٹ روم قائم ہوں گے،آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کیلئے 2مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی ۔