”ورلڈ کلچرفیسٹیول “ کاآٹھواں روز،اطالوی فنکارہ نےکٹھ پتلیوں کے ذریعے کہانیاں پیش کیں 

کراچی کے لوگ بہت محبت کرنےوالے ہیں،یہاں پرفارم کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے، نیناکی گفتگو

Oct 04, 2024 | 13:16:PM
”ورلڈ کلچرفیسٹیول “ کاآٹھواں روز،اطالوی فنکارہ نےکٹھ پتلیوں کے ذریعے کہانیاں پیش کیں 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام جاری 35روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 “ تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے ،فیسٹیول کے  آٹھویں روز اٹلی سے آئی ہوئی نینا تھیٹر پپیٹ تھیٹر کمپنی کی جانب سے  کھیل "Put Your Heart Into It"پیش کیاگیا جس میں نینا نے کٹھ پتلیوں کے ساتھ اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تھیٹر کے آغاز میں فرانسیسی آرٹسٹ Alven voyagersنے انوکھے انداز میں اسٹریٹ پپٹ پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کومحظوظ کیا،تھیٹرپلے میں سکول کے طلباءسمیت تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو اطالوی فنکارہ Nina نے کٹھ پتلیوں کے ذریعے مختلف کہانیاں گوش گزار کیں،بچے بھی نینا کی شرارتوں والی پرفارمنس سے بھرپور محظوظ ہوئے۔ 

آخرمیں اطالوی فنکارہ نینا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کی مشکور ہوں،اگر آپ لوگ نہیں آتے تو یہ ممکن نہیں تھا،میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اٹلی کے قونصلیٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اتنے بڑے ورلڈ کلچر فیسٹیول کا حصہ بننے کے لیے مجھے منتخب کیا۔

اطالوی فنکارہ نینا نے مزید کہاکہ میں پوری دنیا میں گھومتی پھرتی ہوں،اپنی کہانیوں میں دوستی،محبت جیسے جذبات کو پیش کرتی ہوں،بچوں کے لیے تھیٹر کرنا میرے بچپن کی خواہش تھی، کراچی کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں مجھے یہاں پرفارم کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔