سلمان خان کی سپرہٹ فلم "کِک "کا سیکوئل بنانے کا اعلان 

2014ء میں ریلیزہونے والی"کک"نے باکس آفس پر200 کروڑ سے زائدکابزنس کیاتھا

Oct 04, 2024 | 14:10:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم "کِک "کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسرساجد ناڈیا والا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،فلم کے حوالے سے فی الحال ریلیز کی تاریخ یا دیگر کاسٹ کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

بالی ووڈ فلم "کِک"2014ء میں باکس آفس پر سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی جس نے 200 کروڑ سے زائدکابزنس کیاتھا۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس،رندیپ ہودا اور نواز الدین صدیقی نے اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔

 

 

مزیدخبریں