ایٹمی قوت ہیں, اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا،وزیردفاع
اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ,تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کیخلاف سازش ہے: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا بلکہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔
اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ آصف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا، بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا ہے، اب پھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔