اغوا کا نیا طریقہ واردات، ٹک ٹاک پر دوستی کرکے طالب علم اغوا کر لیا 

خیر پور میں اغوا کاروں نے عبدالفہیم سے پہلےدوستی کی پھر چائے پر بلا کر اغوا کیا

Oct 04, 2024 | 14:29:PM
 اغوا کا نیا طریقہ واردات، ٹک ٹاک پر دوستی کرکے طالب علم اغوا کر لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی) خیر پور میں اغوا کاروں نے نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا،ٹک ٹاک پر دوستی کرکے نوجوان طالب علم کو اغوا کرلیا ،نوجوان کے ورثا کی جانب سے بازیابی کیلئے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

 خیرپور کے رہائشی انٹرمیڈیٹ کے طالب علم عبدالفہیم سے پہلے ٹک ٹاک پر دوستی کی بعد میں چائے کے بہانے بلاکر اغوا کر لیا ، ورثاکے مطابق  تین دن پہلے نوجوان نے کہا کہ میں ٹک ٹاکرز دوستوں سے ملاقات کیلئے جا رہا ہوں تا ہم اغوا کر لیا گیا ۔ نوجوان کے فون کی لوکیشن خیرپور قومی شاہراہ کے قریب پائی گئی تا ہم سکھر کے قریب نمبر بند ہوگیا ۔ ورثا نے پولیس کےاعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نوجوان کو بازیاب کروا کر  ہماری پریشانی ختم کی جائے۔