اسلام آباد پردھاوے کی اجازت نہیں،مظاہرین میں افغانی پکڑے ہیں:وفاقی وزیرداخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی چوک پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں میں گھل مل گئے، پولیس اہلکاروں کا مورال بلند کیا

Oct 04, 2024 | 15:08:PM

Read more!

(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہر چوتھے دن کے پی سے بندے لاکر اسلام آباد پردھاوے کی اجازت نہیں دینگے،ان کے مظاہرین میں افغانی افراد پکڑے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سرکاری مہمان آ رہے ہیں بد امنی کی اجازت نہیں دینگے،احتجاج کیخلاف نہیں،پر امن احتجاج سب کا حق ہے، محسن نقوی

کسی پولیس اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں، فائرنگ ہوئی تو اُدھر سے ہو گی،مظاہر ین کے پاس آتشیں اسلحہ ہے ویڈیو ثبوت ہیں۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی کی اسلام آباد پر چڑھائی،خوف کس بات کا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ ہر چوتھے دن کے پی سے بندے لاکر اسلام آباد پردھاوے کی اجازت نہیں دینگے،ان کے مظاہرین میں افغانی افراد پکڑے گئے ہیں۔ احتجاج کا وقت درست نہیں، اجازت نہیں دے سکتے،غیرملکی مہمانوں کی سکیورٹی ضروری ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی چوک پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں میں گھل مل گئے، پولیس اہلکاروں کا مورال بلند کیا۔

مزیدخبریں