اننیا پانڈے نے سہانا خان کا فون نمبر لیک کرنے کااعتراف کرلیا

سہانانے کال نہیں اُٹھائی تو کال کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردیاتھا

Oct 04, 2024 | 15:26:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے  بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کرنے کااعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار غلطی سے سوشل میڈیا پر اپنی دوست سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا تھا۔

اننیا پانڈے نے بتایا کہ میں سہانا کو فون کال کررہی تھی، جب سہانا نے کال نہیں اُٹھائی تو میں نے اس کال کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردیا تھا،مذکورہ اسکرین شاٹ میں سہانا کا فون نمبر بھی نظر آرہا تھا،اس طرح سہانا کا فون نمبر لیک ہوا اور پھر نمبر ہیک بھی ہوگیا تھا۔

 اننیا پانڈے نے کہا کہ میری اس غلطی کے بعدسہانا نے مجھ سے رابطہ کرکے بتایا کہ اس کا نمبر ہیک ہوگیا ہے، جس پر میں حیران ہوگئی لیکن پھر کسی نے سہانا کو بتا دیا تھا کہ یہ سب اننیا یعنی میری وجہ سے ہوا۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ ایک بار پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں نے مجھ سے میرا فون نمبر مانگا تھا تو میں نے بھی بےدھیانی میں کیمرے کے سامنے ہی نمبر دے دیا تھا کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ پریس کانفرنس شروع ہوچکی ہے اور کیمرے آن ہیں،پھر میڈیا نے میرے نمبر کے ساتھ ہی پریس کانفرنس یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی تھی جس کی وجہ سے میرا نمبر بھی لیک ہوگیا تھا۔

 

مزیدخبریں