گووندااصل زندگی میں بھی ہیرو نمبرون، گولی بھی چُھو کر نکل گئی،اہلیہ
ڈاکٹروں نے چھ ہفتے آرام کاکہاہے،زیادہ لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مقبول اداکار گووندا کو ان کی اہلیہ سنیتاآہوجانے حقیقی زندگی کابھی ہیرونمبرون قراردے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ہسپتال کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گووندا کو آج دوپہر ممبئی کے ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کردیا جائے گا۔
سنیتا آہوجا نے کہا کہ ڈاکٹروں نے گووندا کو 6 ہفتے تک گھر میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے،لہٰذا ہم زیادہ لوگوں کو گووندا سے ملنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ انفیکشن کا خطرہ ہے،اداکار کی اہلیہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ گووندا اتنے سال ناچے ہیں،اب اُن کے لیے گھر پر رہ کر تھوڑا آرام کرنا بھی ضروری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں اس واقعہ کے بعد بہت ڈر گئی تھی لیکن مجھے یقین تھا کہ گووندا کو کچھ نہیں ہوگا کیونکہ وہ فلمی دُنیا کی طرح اصل زندگی میں بھی ہیرو نمبرون ہیں، گولی بھی اُن کا کچھ نہیں کرسکی اور چُھو کر نکل گئی۔
سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ ہم سب کی دُعا ہے کہ گووندا جلد مکمل صحتیاب ہوجائیں، اُن کو مفید غذا دیں گے، اُنہیں تندرست کرکے دوبارہ ڈانس کروائیں گے۔
واضح رہے کہ گووندا کے ساتھ فائرنگ کا واقعہ ان کے گھر میں پیش آیا تھا جب ریوالور الماری میں رکھتے ہوئے اچانک گرنے سے فائر ہو گیا تھا جس سے اداکارزخمی ہوگئے تھے ۔