پاکستان کرکٹ کا ایک عظیم ملک ہے:ناصر حسین

ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ فیورٹ ، پاکستانی ٹیم برے دور سے گزر رہی ہے : سابق کپتان ،کمنٹیٹر

Oct 04, 2024 | 15:56:PM

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا ایک عظیم ملک ہے ۔

ناصر حسین نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بہت بری کنڈیشن میں ہے ہم جب دو سال قبل 2022 میں پاکستان میں تھے تو وہاں پر ہم نے تین میچوں کی سیریز جیتی تھی تب سے اب تک پاکستان نے مزید نو ٹیسٹ کھیلے ہیں کوئی میچ نہیں جیتا  تو اس حوالے سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم برے دور سے گزر رہی وہ اس وقت ایک اپنی کم سے کم نچلی سطح پہ ہے۔

 پاکستان کے بارے میں میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ یہ ٹیم اپ سیٹ کرنے والی ٹیم ہے اس کا کوئی ایک دن اپ ہوتا ہے اور اگلا دن ڈاؤن تو میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ بین سٹوکس کی ٹیم کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم کا نیا کپتان ہے اور نئی ٹیم مینجمنٹ ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس وقت انگلینڈ  فیورٹ ہے، میں پاکستان جانے کے لیے پرجوش ہوں۔

بابرعظم کے بارے میں ناصر حسین نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ آٹھ ٹیسٹ میچوں میں ایک ففٹی بھی سکور نہیں کر سکے، وہ ایک باصلاحیت بیٹسمین ہے، لیکن تاریخ کی بدترین آئوٹ آف فارم سے دوچار ہیں، اگر ان کا بیٹ جاگ گیا تو انگلینڈ  کیلئے مشکلات پیش ہونگی ۔

 خیال رہےکہ ناصر حسین  بطور کمنٹیٹر پہلے ٹیسٹ کیلئے ملتان سے سات اکتوبر کو لائیو ہونگے۔

مزیدخبریں