گنڈاپور کو 1 ماہ کی حفاظتی ضمانت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت کی،دورانِ سماعت درخواست گزار علی امین گنڈا پور کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اسلام آباد جانا چاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے۔
عدالت نے کہا کہ پہلے ہم نے تو حفاظتی ضمانت دی ہے،علی امین گنڈا پور کے وکیل نے جواب دیا کہ حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی ہےجس پر عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو 1 ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔