بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئینگے
ایس سی او سمٹ 15،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی ، بھارتی وزارت خارجہ نےبھی تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر شنگھائی تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئےرواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
شنگھائی تنظیم کانفرنس 15،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تنظیم کانفرنس کیلئے پاکستان میں موجود ہونگے ۔
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کو ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔
ضرورپڑھیں:اسلام آباد پردھاوے کی اجازت نہیں،مظاہرین میں افغانی پکڑے ہیں:وفاقی وزیرداخلہ
واضح رہے کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔