بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئینگے

ایس سی او سمٹ 15،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی ، بھارتی وزارت خارجہ نےبھی تصدیق کر دی

Oct 04, 2024 | 16:41:PM

(24 نیوز) بھارتی وزیر  خارجہ جےشنکر شنگھائی تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئےرواں ماہ  پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

شنگھائی تنظیم کانفرنس 15،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تنظیم کانفرنس کیلئے پاکستان میں موجود ہونگے ۔

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کو  ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ 

ضرورپڑھیں:اسلام آباد پردھاوے کی اجازت نہیں،مظاہرین میں افغانی پکڑے ہیں:وفاقی وزیرداخلہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔
 

مزیدخبریں