پنجاب ؛25 سول ججز کے تقرر و تبادلے

Oct 04, 2024 | 17:35:PM
پنجاب ؛25 سول ججز کے تقرر و تبادلے
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور سمیت صوبہ بھر سے 25 سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تبدیل ہونے والے سول ججز کو 9 ستمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول جج نبیلہ عامر کا لاہور سے بھکر ،سول جج محمد عامر کا لاہور سے بھکر ،سول جج اقصیٰ ضمیر کا لاہور سے کہروڑ لعل ،سول جج عمران شہزاد کا ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ سے رحیم یار خان،سول جج نعمان یاسین کا وہاڑی سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔

اسی طرح سول جج نسیم اختر کا چونیاں سے لاہور،سول جج سائرہ ارم کا بھلوال سے لاہور ،سول جج زرتاشیہ  بھگٹی کا سیالکوٹ سے جام پور ،سول جج عدنان احمد کا اوکاڑہ سے سیالکوٹ،سول جج محمد طارق کا کہروڑ لعل سے چونیاں تبادلہ  کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ تگڑا ہونے لگا،ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی آ گئی