پی آئی اے کی ایک اورائیر ہوسٹس سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی 

Oct 04, 2024 | 17:38:PM
پی آئی اے کی ایک اورائیر ہوسٹس سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے )کی ایک اور ایئر ہوسٹس سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کسسٹم حکام کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کی گئی ہے ،پی آئی اے کی ائیرہوسٹس سمیت ایک شخص کو کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی سمگلنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ،ائیرہوسٹس نادیہ بتول دبئی سے لاہور انے والی پرواز پی کے 204 میں آن ڈیوٹی تھی،ائیرہوسٹس نے 30 آئی فونز اپنے جسم کے ساتھ چپھائے ہوئے تھے،ائیرہوسٹس سے برآمد شدہ آئی فونز کی مالیت 1کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس  کو سمگلنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جس نے اپنے ٹانگوں کیساتھ ڈالر چپسا کر رکھے تھے، کسٹم حکام نے کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ۔

دوسری کارروائی میں مسافر محمد ارشد اور اسکی اہلیہ سے 37 آئی فونز، میک بک اور ٹیبلٹ برآمد کرلیے، میاں بیوی سے قبضے میں لیے گئے سامان کی مالیت 54لاکھ روپے سے زائد ہے،کسسٹم حکام نے نے ائیرہوسٹس اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا،شاندار کارروائی پر کلیکٹر کسسٹم علی عباس گردیزی نے عملے کو شاباش دی۔