کونسا اداکار انوشکا سے محبت کرتا ہے؟کرن جوہر کے انکشاف پر انوشکا کا ردعمل

Oct 04, 2024 | 17:55:PM
کونسا اداکار انوشکا سے محبت کرتا ہے؟کرن جوہر کے انکشاف پر انوشکا کا ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈاداکارہ،فلم پروڈیوسر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے پرکشش اور جاذب نظرہونے کی وجہ سے ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد ہے جس میں بالی ووڈ کے کچھ ستارے بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ’کافی ود  کرن‘کی ایک قسط میں فلمساز کرن جوہر نے بہ نفس نفیس اس راز سے پردہ اٹھایا کہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والا کون سا اداکار ان کے عشق میں گرفتار ہے؟شو کی اس قسط میں کترینہ کیف بھی شریک مہمان تھیں، جب کرن جوہرنے انکشاف کر کے سنسنی پھیلا دی۔

انہوں نے انوشکا سے کہا کہ کیا آپ جانتی ہیں کہ اداکار ارجن کپورآپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے، انہیں آپ اچھی لگتی ہیں اور آپ کو یقینا اس محبت کا علم ہوگا،یہ بات سن کر انوشکا کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور اس نے کرن سے تصدیق کرنا چاہی کی کیا واقعی یہ سچ ہے، کچھ دیر کے بعد جب اداکارہ کی سانس بحال ہوئی تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شو پرجو چاہیں بول دیتےہیں،کرن جوہر نے کہا کہ اس محبت کا اعتراف ارجن کپور نے خود کیا ہے،اس انکشاف پر ساتھ بیٹھی کترینہ کیف بھی حیران رہ گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننیا پانڈے نے سہانا خان کا فون نمبر لیک کرنے کااعتراف کرلیا