(عثمان خان)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، خیبرپختونخواسمیت مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں،عمران خان کی بہنیں بھی احتجاج میں شرکت کیلئے ڈی چوک پہنچیں تو پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو حراست میں لے لیا،دونوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔