نوازشریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق۔ تجارت،آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، میاں نواز شریف نے کہا پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے، آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہیں۔آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے۔پاکستان میں سرمایہ کار کی سہولت کیلئے بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ فراہم کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنیں گرفتار