حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے:حافظ نعیم الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے،قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلیے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلیے باہر نکلیں۔
جماعت اسلامی کےامیر حافظ نعیم الرحمن نےوزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمن کے علاوہ لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور نصراللہ رندھاوا شامل تھے،ملاقات کے بعدانہوں میڈیا سےگفتگو بھی کی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے،قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلیے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلیے باہر نکلیں،حکومت سے بھی درخواست کی ہے 7 اکتوبر سرکاری سطح پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلیے قوم سے اپیل کرے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے،ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں،اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا،اب سب کو ایک ہونا ہوگا،7 اکتوبر کو سب پوری قوم سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پردھاوے کی اجازت نہیں،مظاہرین میں افغانی پکڑے ہیں:وفاقی وزیرداخلہ