وفاقی وزیر داخلہ کا فضائی دورہ،اسلام آبادمیں سیکیورٹی انتظامات جائزہ لیا

Oct 04, 2024 | 19:05:PM
وفاقی وزیر داخلہ کا فضائی دورہ،اسلام آبادمیں سیکیورٹی انتظامات جائزہ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کےمختلف علاقوں کافضائی دورہ کیا،سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ پولیس افسران کوبلاکر اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ 

 اسلام آباد میں مختلف علاقوں کا فضائی معائنہ کرکے محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا  اظہار کیا،وزیر داخلہ نے شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات کرتےہوئےکہا کہ کسی کو دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے  تیار ہے،انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 

 دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس افسران کو آر بلاک طلب کر کےاجلاس شروع کیا ،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشن اور اعلی افسران کی شرکت کی،اجلاس میں احتجاج کے پیش منظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا،جلاس میں ضلع انتظامیہ کے افسران بھی شریک ہوئے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہنیں گرفتار