علی امین اسلام آباد آئینگے یا موٹروے پر قیام کرینگے فیصلہ تا حال نا ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آبادکی جانب رواں دواں ہے،علی امین گنڈا پور اسلام آباد آئیں گے یا موٹروے پر قیام کریں گےفیصلہ تا حال نا ہو سکا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورنے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سےمشورہ مانگ لیا ،علی امین رات کے وقت اسلام آباد آنے کے حق میں نہیں ہے ،وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کے باعث وزیر اعلیٰ کے پی کے کارکنان کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی اس حوالے سے حکمت عملی بنائے گی،کور کمیٹی کے مشورے کے بعد علی امین باقاعدہ اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج،علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ کہاں تک پہنچ گیا ؟