کراچی بورڈنےمیٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا 

Oct 04, 2024 | 21:10:PM

(24نیوز)  ثانوی تعلیمی  کراچی بورڈ   میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا، 1 لاکھ 62 ہزار 26 امیدواروں نے امتحانات میں1 لاکھ 31 ہزار 614 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ 

کراچی بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو   کے مطابق دہم سائنس گروپ کے امتحانات میں 1 لاکھ 63 ہزار 12 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں 933 امیدوار غیر حاضر رہے،1 لاکھ 62 ہزار 26 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی,دہم سائینس گروپ میں 1 لاکھ 31 ہزار 614 امیدوار کامیاب جبکہ29 ہزار455امیدوار ناکام ہوئے۔ 
نتائج میں23 ہزار 943 امیدوار اے ون گریڈ سے کامیاب ہوئے,  45 ہزار 357 امیدوار اے گریڈ , اور 37 ہزار 595 امیدوار بی گریڈ میں کامیاب قرار پائے, 20  ہزار 837 امیدوار سی گریڈ اور 4 ہزار 31 امیدوار ڈی گریڈ سے کامیاب ہوئے،دہم سائینس گروپ میں کامیابی کا تناسب 81 اعشاریہ 23 فیصد رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  چاند نظر آ گیا، یکم ربیع الثانی کل ہوگی

مزیدخبریں