(احمد منصور)اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے کو گھیرا ڈالنے کیلئے حکومت نے کے پی کے سے فوجی دستے بلا لیے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کیلئے نیا پلان تشکیل دے دیا ہے ، اب شہر اقتدار کے گردونواح میں بھی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے سپرد کر دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ انتشار پسندوں کے عقب میں کے پی کے سے فوجی دستے روانہ ہو چکے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کو یقینی بنانے اور ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کے لئے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انتشاریوں اور مسلح جھتے کا دونوں اطراف سے گھیرا تنگ کیا جائیگا، یہ سکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔