وزیراعظم سے فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات،خیبرپختونخوا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Oct 04, 2024 | 22:10:PM

(عامر شہزاد)وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ایم پی اے احمد کنڈی، احسن اقبال، محسن نقوی، احد چیمہ بھی موجود تھے،ملاقات میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو آج اسلام آباد میں رہنے ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر نے صوبے کے معاملے میں وفاقی حکومت کی غیرسنجیدگی پر شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کو تحریک انصاف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،گورنر نے وزیراعظم سے خیبرپختونخوا کے معاملات میں دلچسپی لینے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق گورنر نے موجودہ صورت حال پر قابو پانے کیلئے مختلف آپشنز دیئے،گورنر نے کہاکہ ہمیں سپورٹ دیں ہم تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دے سکتے  ہیں، گورنر نے کہاکہ کے پی حکومت نے وفاقی حکومت پر چڑھائی کیلئے کروڑوں روپے کا سازوسامان خریدا۔گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو اگلے ہفتے خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے مظاہرین کو گھیرا ڈالنے کیلئے ایسی چال چل دی جان کر علی امین گنڈا پور بھی حیران رہ جائیں

مزیدخبریں