محسن نقوی کا رات گئے وزارت داخلہ کنٹرول روم کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ، دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی صورتحال کا مشاہدہ کیا،وزیر داخلہ کو اسلام آباد کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی،سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا بھی اس موقع پر موجود تھے،وزیر داخلہ محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،
امن وامان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولیں ترجیح ہے، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔