آپ سب لوگ تیار رہیں، اگلا ایک گھنٹہ انتہائی اہم ہے، آئی جی اسلام آباد

Oct 04, 2024 | 23:58:PM
آپ سب لوگ تیار رہیں، اگلا ایک گھنٹہ انتہائی اہم ہے، آئی جی اسلام آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس، لیڈی پولیس، اے ٹی ایس سکواڈ کو ہدایات جاری کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آپ سب لوگ تیار رہیں، اگلا ایک گھنٹہ انتہائی اہم ہے۔

آئی جی علی ناصر رضو نے اہلکاروں کواینٹی رائٹ کا سامان پہن کررکھنے کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک پر پاک فوج کے دستے بھی پہنچ آئے،وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق الرٹ ہیں،ہمارے عزم پختہ ہیں کسی کو لاقانونیت نہیں کرنے دیں گے،بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیں اور ان کی گرفتاری ہوئی جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے آج صبح بھی اپنی حکمت عملی بتائی اور درخواست کی،ڈی چوک جس جگہ ہم موجود ہیں ادھر دفعہ 144 نافذ ہے،ہمارے پاس شیلز کی کوئی کمی نہیں، ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں،تمام فورسز کے ساتھ مل کر حالات قابو میں ہیں ،لاقانونیت بلکل برداشت نہیں ہو گی ،انہوں نے مزید کہا اسلام آباد میں جتنا دور سے دور اور کم سے کم لاقانونیت ہو اتنا اچھا ہے،جذبے لڑتے ہیں اور ہم بلکل تیار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، حماد اظہر نے بڑا اعلان کردیا