(24 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے زراعت فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہر دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، بچوں کی عمریں 13 سال سے کم ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بچے ڈرائیور کے ساتھ باہر گئے تھے اس موقع پر کوئی زہریلی چیز کھلائی گی یا نہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے معدے کو واش کردیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
ترجمان لاہور پولیس سہیل چودھری کاکہناہے کہ واقعے کا مقدمہ مصطفی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا،گھریلو ملازمین سمیت 6 نامزد ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں،مزید تحقیقات کیلئے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل رسول لودھی وائس چیف آف نیول سٹاف تعینات