(24نیوز)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3980 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64053 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 3980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26114 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 75 ہزار 558 تک پہنچ چکی ہے۔