شہباز شریف ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف ضمانت میں توسیع کے لئے لاہور بینکنگ کورٹ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مالیاتی سکینڈل میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کے معاملے پرلاہور ایف آئی اے بینکنگ جرائم کورٹ میں آج پیشی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے عدالت سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔