شہر قائد  میں رات بھر بارش ہوتی رہی۔۔ سڑکیں تالاب

Sep 04, 2021 | 10:26:AM

(24نیوز)کراچی میں رات گئےوقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کے بعد شہر بھر کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہِ فیصل، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔برساتی پانی سے شہر کی گلیاں، محلے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے، پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔لیاقت آباد سپر مارکیٹ، شاہراہِ فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب، گلستانِ جوہر موڑ کے قریب سڑک پر، نیپا پل اور سفاری پارک کے قریب بھی برساتی پانی جمع ہے۔اس کے علاوہ

کراچی کے علاقے غریب آباد میں واقع انڈر پاس کے قریب سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے ایکسپریس وے سے کورنگی اور ڈیفنس آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق۔۔3980 نئے مریض  رپورٹ
 

مزیدخبریں