عوامی خدمت کے مشن میں کسی دباؤ کو برداشت نہیں کیاجائے گا:عثمان بزدار

Sep 04, 2021 | 10:53:AM
عوامی خدمت کے مشن میں کسی دباؤ کو برداشت نہیں کیاجائے گا:عثمان بزدار
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی روایات کےبرعکس انتظامیہ اور پولیس سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہے ۔ اچھے نتائج اور بہترین سروس ڈلیوری کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مربوط انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے،عوامی خدمت کے مشن میں کسی دباؤ کو برداشت نہیں کیاجائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلےتھی نہ آئندہ نظر آئے گی،عوام کی خدمت کر نیوالے افسرو ں اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں ۔غیر جانبداری اور قواعد و ضو ابط کے مطابق فرائض سرانجام دینا اچھے افسر کی پہچان ہے، انتظامیہ او رپولیس کی منظم کاوشوں میں کامیابی پوشیدہ ہے- انہوں نے کہا کہ  عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی-یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے-وزیر اعلی  پنجاب کا مزید  کہنا تھا کہ  عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے عزم اورجذبے سے کام کرنا ہوگا،بہترین کارکردگی اور عوامی مسائل حل کرنے پر افسروں کی حوصلہ افزائی اور خراب کارکردگی پر افسروں سے باز پرس ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ۔۔ٹائر پھٹنے  سے کار کو حادثہ۔۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق