منی لانڈرنگ۔۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

Sep 04, 2021 | 11:24:AM

(24 نیوز)منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیس، بینک  کورٹ نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی، تفتیش مکمل نہ ہونے پرعدالت کا اظہار برہمی ،دو ماہ میں چار لائنیں لکھنے سے تفتیش کیسے مکمل ہوگی؟ عدالت کے ریمارکس

بینکنگ  کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے حصہ دار ہیں نہ ڈائریکٹر، ان کیخلاف یہ کیس بنتاہی نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کتنی بار تحقیقات ہوئیں؟ ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ ایک مرتبہ ملزموں کو 30 جون کو طلب کیا گیا  جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر دو ماہ میں چار لائنیں لکھ کر لائیں گے تو تفتیش کیسے مکمل ہوگی، زبانی باتوں سے کچھ نہیں ہو گا۔

حمزہ شہباز نےعدالت کو بتایا کہ  جیل میں بھی ان سے اس معاملے کی تحقیقات ہوئیں، جو سوالات پوچھے گئے ان کے جوابات دیئے، عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں25ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیش میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پہنچ گئے

مزیدخبریں