جنوبی کوریا: 91افراد کو ویکسین لگائی گئی جو۔۔۔۔۔ اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں 91 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی جو ویکسین لگائی گئی اس کے زائد المیعاد ہونے کا بارے میں انکشاف سامنے آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 26 اگست سے 2 ستمبر تک 91 افراد کو ایسی فائزر ویکسین لگائی گئی جس کی معیاد 25 اگست کو ختم ہو چکی تھی۔ شہر کی انتظامیہ نے اس ہسپتال میں موجود ویکسین کی تمام خوراکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ اُلسان شہر کی انتظامیہ نے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے کوریا کے تمام مراکز کو اس حادثے کی اطلاع دے دی ہے۔ جن 91 لوگوں کو زائد المیعاد ویکسین لگائی گئی ہے ان پر کسی بھی قسم کے منفی رد عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان افراد کو مزید تین ہفتے کے بعد دوبارہ ویکسین لگائی جائے گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کشمیرکازاورکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی،آرمی چیف