موسم اپنے تیور بدلنے لگا۔۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی

Sep 04, 2021 | 11:58:AM
 موسم اپنے تیور بدلنے لگا۔۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  محکمہ موسمیات کے مطابق موسم  جزوی طور پر ابر آلودرہے گاجبکہ  آنیوالے تین روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کا موسم اپنے تیور بدلنے لگا۔ محکمہ موسمیات کی جا نب  سے  آنیوالے تین روز میں  مزید بارش کی پیشگوئی  کی گئی  ہے  ۔ آج  موسم جزوی طور پر ابر آلود  رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 70 فیصد ہے۔

  ملک کے بیشتر علاقوں   میں موسم گرم اورخشک  اور شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ، کشمیر اور گردوانوح میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران     کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں  81 ، گلشن حدید میں  73 ، فیصل بیس میں  70 ، یونیورسٹی روڈ پر 69 ، ایئرپورٹ ، ماڈل آبزرویٹری کے علاقہ میں  61 ، جناح ٹرمینل پر 57 ، نارتھ کراچی میں  49 ، سرجانی میں  39 ، قائد آباد میں  35 ناظم آباد میں  21  ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں 4،سرگودھا، سیالکوٹ، بہاولنگر  میں 4، مری میں 3، منگلا، حافظ آباد میں ایک ،خیبر پختونخواہ  کے علاقے  مالم جبہ میں3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ۔۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع