خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں پاگل عاشق نے ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Sep 04, 2021 | 12:25:PM

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اسی طر ح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست  اترپردیش  میں پیش  آیا جہاں خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں دیوانے ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور دو معصوم بچوں کا قتل کرکے لاشوں کو گھر کے بیسمنٹ میں نہ صرف دفن کردیا بلکہ اس پر سیمنٹ کا فرش بھی بنادیا۔ اس کے بعد ظالم عاشق نے گرفتاری سے بچنے کے لئےاپنے ہی دوست کو  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق  اترپردیش کے علاقے نوئیڈا  میں خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں دیوانے  شخص نے اپنے اہل خانہ کو مارنے کے بعد اپنے دوست کا قتل کرکے اپنی نشانی چھوڑ کر خود کی موت کا بہانہ بنایا،ظالم نے دوست کی لاش کو بری طرح کچل دیا، تاکہ اس کی پہچان نہ ہوسکے اور معشوقہ کے ساتھ پہچان چھپاکررہنے لگا مگر دوست کے قتل کی تفتیش کے دوران  کاس گنج پولیس نے شک کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔ جب معاملہ کھلا تو اس نے اپنی اہلیہ اور اپنے دونوں بچوں کے قتل کی بات کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے بیسمنٹ کی کھدائی کرکے لاشوں کو برآمد  کرنے کے ساتھ ثبوت بھی جمع کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سدھار تھ شکلا رات گئے اچانک اٹھے۔۔ماں کو بلایا۔۔کیا کہا جانیے!
 یہ افسوسناک واقعہ اترپردیش کے گوتم بدھ نگر  کے بسرکھ تھانہ کے تحت چپیانا بزرگ گاؤں کی پنچ بہار کالونی کا ہے۔ اطلاع کے مطابق اسی مکان میں راکیش رہتا تھا جس کی شادی سال 2012 میں ایٹہ میں رہنے ولی خاتون رتنیش کے ساتھ ہوئی تھی لیکن راکیش کا معاشقہ گاؤں میں رہنے والی روبی سے چل رہا تھا جوکہ 2015 میں پولیس میں کانسٹبل عہدے پر تعینات ہوئی تھی۔ اب روبی نے راکیش پر شادی کا دباو بنایا تب اس نے 14 فروری 2018 کو اپنی بیوی رتنیش اور دونوں بچوں (3) سالہ  ارپت اور (2) سالہ اونی کو مار ڈالا اور ان کی لاشوں کو گھر کے بیسمٹ میں دفن کردیا،واردات کو انجام دینے میں ملزم راکیش کے والد ، ماں اور بھائی شامل تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:   قتل،خودکشی عام۔۔ میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

مزیدخبریں