عمران خان  کی تقریر کا مقصد  نااہلیوں پر پردہ ڈالنا ہے:راجہ پرویز اشرف

Sep 04, 2021 | 12:46:PM
 عمران خان  کی تقریر کا مقصد  نااہلیوں پر پردہ ڈالنا ہے:راجہ پرویز اشرف
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نیا پاکستان بٹن دبا کر نہیں بن سکتا تو غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا۔وزیرِ اعظم  عمران خان  کی ساری تقریر کا مقصد اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عمران خان کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  راجہ پرویز اشرف نے  اپنے رد عمل کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے تو ذہن سے ’میں‘ اور انتقام نکالیں۔سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو روزگار دیا، خان صاحب نے چھین لیا، برسرِ اقتدار آتے ہی سرکاری اداروں سے نکالے گئے افراد کو بحال کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان پراپرٹی، ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپو 2021ء کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بٹن دبا کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا یہ جدوجہد کا نام ہے، سسٹم بدلنے میں وقت لگے گا، پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیںمنی لانڈرنگ۔۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع