(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی۔
مایا علی کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کی طبیعت ناساز ہے ، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟جواب میں مایا علی نے کہا کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ کیونکہ دعاؤں سے بھر کر اور کچھ نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ رواں برس ماہ مئی میں بھی مایا علی کی خراب طبیعت کے حوالے سے ایک پوسٹ سامنے آئی تھی جس میں وہ ہسپتال میں بیٹھی نظر آئی تھیں۔اس سے قبل گزشتہ برس بھی مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون پولیس اہلکار کے پیار میں پاگل عاشق نے ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔انہوں نے بتایا تھا کہ اُن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا، گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی، اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سدھار تھ شکلا رات گئے اچانک اٹھے۔۔ماں کو بلایا۔۔کیا کہا جانیے!