شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ ۔۔ کیا گفتگو ہوئی ؟جانیے

Sep 04, 2021 | 15:26:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیا ل کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹوکے درمیان الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
 واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرا عظم عمرا ن خان نے بھی الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے معاملے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کوخط لکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سول ایوی ایشن کی جانب سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

مزیدخبریں