پاکستان میں سستی ترین ایئرلائن’’فلائی جناح‘‘ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) لیکسن اور متحدہ عرب امارات کے ایئر عربیہ گروپ نے پاکستان میں سستی ایئرلائن ’ فلائی جناح‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر عربیہ گروپ کے مطابق نئی ایئرلائن لیکسن گروپ اور ایئر عربیہ کا مشترکہ پراجیکٹ ہوگا۔ فلائی جناح پاکستان سے مقامی اور بین الاقوامی روٹس پر مسافروں کو خدمات فراہم کرے گا۔ لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہم ایئر عربیہ کے ساتھ پاکستان کی نئی سستی ایئرلائن شروع کرنے پر پرجوش ہیں۔فلائی جناح پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کی خدمت کرے گی اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ایئر عربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے کہا کہ ’ہم لیکسن گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان کی نئی سستی ایئر لائن شروع پر خوش ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ فلائی جناح پاکستان کے ایئر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اچھا اضافہ کرے گی اور اس سے نوکریاں پیدا ہوں گی اور سیاحت میں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ایئر عریبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کی شراکت داری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
فلائی جناح ابتدا میں کراچی سے آپریٹ کرے گی اور پاکستان میں مختلف روٹس پر اپنی سروس فراہم کرے گی۔ ایئرلائن بعد میں انٹرنیشنل پروازیں بھی شروع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:رستم پاکستان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے لئے کوالیفائی کرلیا
I welcome @airarabiagroup to Pakistan & wish them success in their partnership with local investors to establish a new Pakistani airline, FLY JINNAH. My govt is committed to attracting investment in Pakistan's burgeoning travel & tourism sector which offers immense opportunities.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 3, 2021
We are glad to announce that we are joining hands with “Lakson Group” to form a joint venture to launch Pakistan’s new low-cost airline.
— Air Arabia (@airarabiagroup) September 3, 2021
More information here: https://t.co/IojwXkC9ew