(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا، پہلی پرواز نے اڑان بھر لی۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ اندرون ملک پروازوں کیلئے فعال ہو گیا، آج پہلی پرواز نے اڑان بھری،پرواز کابل ایئرپورٹ سے مزار شریف کیلئے روانہ ہوئی۔
دوسری طرف سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہناتھا کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کیلئے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں فضائی سروس شروع کرنے کیلئے قطر کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امر اللہ صالح کی افغانستان سے فرار کی خبروں کی تردید، ویڈیو پیغام جاری